نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 9 انکوائریوں کی منظوری دیدی۔
اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے 9 انکوائریوں کی منظوری دیدی۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزارت کے افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری،سابق وزیر منظور وٹو، منظور وساں کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ نواب علی وساں، افتخار گیلانی اور احتساب کمیشن کے پی کے افسران کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 22 انوسٹی گیشن کی بھی منظوری دی، اعلامیہ
سابق وزرا اسحاق ڈار، انوشہ رحمان کیخلاف انوسٹی گیشن کی بھی منظوری دے دی گئی۔ سابق چیئر مین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری۔