ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا،
ایک جانب پارٹی سربراہ فاروق ستار کا گروپ تو دوسری جانب رابطہ کمیٹی ارکان اپنی سینیٹ ٹکٹ کے معاملے پر باضد ہیں،،ملاقاتیں ہوئیں،ایک دوسرے کو منانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہ آسکا۔۔صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس آج طلب کرلیا،ترجمان متحدہ کے مطابق پی آئی بی کے ایم سی گراونڈ میں اجلاس ہوگا، جس سے فاروق ستار اہم خطاب کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹرز، مئیر کراچی، ڈسٹرکٹ چئیر مین وائس چئیر مین، یوسی چئیر مین، وائس چئیر مین، کونسلرز، سٹی کونسلر، ڈسٹرکٹ کونسلر، سندھ کے بلدیاتی نمائندوں سمیت پارٹی کے مختلف شعبوں کے رہنماوں کو بھی ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ہے