خیبر پی کے اور بلوچستان میں موٹر وے بن رہی ہے،گوادر بندرگاہ پورے خطے کیلئے تحفہ ہونا چاہیے:نواز شریف
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انیس سو ترانوے میں حکومت ختم نہ ہوتی تو گوادر سے کراچی تک موٹر وے بن چکی ہوتی، سندھ اور خیبر پی کے ، اور بلوچستان میں موٹر وے بن رہی ہے حیدر آباد کراچی موٹر وے پر کام جاری ہے سکھر حیدرآباد موٹروے پر بھی غور کیا جارہا ہے،ہزارہ موٹروے زیر تعمیر ہے جو علاقے کی تقدیر بدل دے گی انہوں نے کہا کہ گوادر کو دنیا کی بہترین بندر گاہ بنانا چاہتے ہیں، بندر گاہ پاکستان اور پورے خطے کیلئے ایک تحفہ ہونا چاہیے،وسط ایشیائی ممالک گوادر کے ذریعے تجارت کرناچاہتے ہیں،، خواہش ہے گوادر کو فری پورٹ کا درجہ دیا جائے،بجلی بحران سے متعلق نواز شریف نے کہا ملک کے کسی حصے میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شینگ نہیں کی جارہی ، تھر میں تیرہ سو میگا واٹ ب جلی کے دو منصوبے لگا رہے ہیں کراچی پورٹ قاسم اورحب میں کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبےشروع کررہےہیں،دو ہزار سترہ تک لوڈ شیڈ نگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کے اچھے منصوبوں کی تعریف کرنی چاہیے،ملتان ایئرپورٹ کا منصوبہیوسف رضا گیلانی نے شروع کیا تھا جس کی ہم نے حمایت کی زمبابوے کےصدر کی کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے پرشکر گزار ہیں نوازشریف نے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کےنام خط میں کرکٹ ٹيم پاکستان بھجوانے پرشکريہ ادا کيا ،،خط میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کامیاب کرکٹ سیریز کے انعقاد پرآپ کے شکرگزار ہيں، سيريز سےدوسرے ممالک کو پاکستان ميں کھيلنے کا موقع فراہم ہوگا،،چھ سال بعد پاکستانی تماشائيوں کو اپني سرزمين پر بين الاقوامی کھيل ديکھنے کو موقع ملا،،گورنر گلگت بلتستان چوہدري برجيس طاہر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اورانہيں گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے انعقاد پرمبارکباد دی،،اس موقع پروزيراعظم نوازشريف نےگلگت بلتستان ميں پرامن اورشفاف انتخابات پراطمينان کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ شفاف اورپرامن انتخابات پرمقامی انتظامیہ،پاک فوج اورعوام مبارکباد کے مستحق ہے،اعظم نوازشريف نےپشاورمیں فرنٹئر ریزرو پولیس کےڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کے قافلے پر خود کش حملہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ ادھر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ایوان وزیر اعظم میں نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی