آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان آج اہم میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم آج کینیڈا سے ٹکرائے گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل نظر آتی ہے۔ 2 میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے اب دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا۔ پاکستان کو سپر 8 مرحلے تک رسائی کے لیے بقیہ 2 میچ جیتنا اور امریکہ کا دونوں میچ ہارنا لازم ہے۔پاکستان کو اگلے 2 میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکہ کو بھارت اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔ میزبان اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 مرحلے کوالیفائی کر لے گا۔ امریکہ کے خلاف آئرلینڈ اور بھارت کی فتح کی صورت میں پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف میچ ناک آؤٹ ہو گا۔