آئی سی سی کا ٹٰی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ ,کھلاڑیوں کا رینڈم ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے گا
ورلڈ ٹی ٹونٹی میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی تیار رہیں ،آئی سی سی کسی بھی وقت ان کا ڈوپ ٹیسٹ لے سکتی ہے ، ماریا شراپووا کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ کھیلوں کی دنیا میں کسی دھماکے سے کم نہیں تھا ، ماریہ کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انٹر نیشنل ڈوپنگ ایجنسی نے دنیا بھر میں کھیلوں کا معیار جانچنے کیلیے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق کھلاڑیوں کا رینڈم ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے گا ، آئی سی سی اپنے ایونٹس میں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیتا تو ہے لیکن کرکٹ میں ڈوپنگ کو چیک کرنے کا طریقہ دیگر کھیلوں کی طرح تیز رفتار نہیں ، نئی ایڈوائزری کے بعد ٹی ٹونٹٰی ورلڈ کپ میں کسی بھی وقت ڈوپ ٹیسٹ لیے جا سکتے ہیں