دنیا بھر میں 11 اکتوبر کو انٹر نیشنل ڈے فار دی گرلز چائلڈ کے طور پر منایا جاتا ہے
دنیا بھر میں 11 اکتوبر کو انٹر نیشنل ڈے فار دی گرلز چائلڈ کے طور پر منایا جاتا ہے،، اقوام متحدہ کے اداراہ یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں پرائمری اسکول جانے کی عمر والی تین کروڑ 10 لاکھ بچیاں اسکول نہیں جا رہی ہیں، دنیا بھر میں 15 سے 19 سال کی عمر کی ہر چار میں سے ایک لڑکی کو جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان میں اس عمر کی تیس فیصد لڑکیوں کو مختلف قسم کے تشدد کا سامنا ہے۔تمام تر مسائل کے باوجود پاکستانی بچیوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دہشتگردی کے سامنے سینہ سپر ہو کر علم کی شمع کو روشن کیا، اسی طرح ارفع کریم نے کمپیوٹر کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔۔ پاکستان کی سینکڑوں بچیاں ایسی ہیں جنہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ غیر ممالک میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈے فار گرلز چائلڈ کو منانے کا مقصد لڑکیوں کو درپیش مسائل، صنفی امتیاز، مساوی مواقع کی عدم دستیابی، مظالم اور تشدد کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے، اگر بچیوں کو مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ معاشرے کے نکھار میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔