کورونا وائرس سے 70 فیصد سے زائد نوجوانوں کی تعلیم متاثر
بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے مطابق کورونا وائرس کے بحران نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر تباہ کن اثر ڈالا ہے اور نوجوانوں پر وبائی امراض کے غیر متناسب اثر نے عدم مساوات اور خطرات کو بڑھاوا دیا ہے جس کی وجہ سے پوری نسل کی پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔عالمی یوم نوجوانان کے حوالے سے جاری کردہ آئی ایل او کی رپورٹ میں کہا گیا کہ وبائی مرض کے آغاز سے 70 فیصد سے زائد نوجوان جو تعلیم حاصل کر رہے تھے، اسکولوں ، یونیورسٹیز اور تربیتی مراکز کی بندش سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔