کراچی میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ سرفراز احمد

12 فروری 2018 (13:08)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے کہاکہ کراچی میں کرکٹ آنا بہت ہی خوش آئند بات ہے۔پہلے لوگوں میں کرکٹ آئی تھی اور اب کراچی والے چاہیں گے کہ یہاں پر میچ ہواور دوبارہ کرکٹ بحال ہو۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ جو بھی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی وہ یہاں کے کراوڈ کوخوب انجوائے کریں گی۔