انٹر نیشنل ایئر پورٹ، رن وے کی ضروری مرمت کیلئے 15 جنوری سے 17 جنوری تک بند رہے گا
سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سمبڑیال رن وے کی ضروری مرمت کیلئے 15 جنوری سے 17 جنوری تک بند رہے گا جس کی وجہ سے مختلف ایئر لائنز نے اس ایئر پورٹ سے بیرون ممالک پرواز کرنے والے مسافروںکو متبادل ایئر پورٹ کے ذریعے روانہ کرنے کیلئے انتظامات کر لیے ہیں . سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سمبڑیال کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس ایئر پورٹ سے 15 جنوری بروز منگل دوپہر 12:30 بجے سے 17 جنوری بروز جمعرات دن 11:30بجے تک ہر قسم کی پروازیں کیلئے رن وے ضروری مرمت کیلئے بند رہے گا۔