ایم کیو ایم نے چوروں کا ساتھ دیا، اس سے بھول ہو گئی: عمران اسماعیل
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے چوروں کا ساتھ دیا، اس سے بھول ہو گئی۔
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہر حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی بڑی لیڈرشپ کراچی سے پیدا کی، شاید ہی کسی اور نے کی ہو، یہ عید رحمت سے زیادہ زحمت سے بھری رہی، کراچی بارش سے کس طرح ڈوبا سب نے دیکھا۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہر گھر میں پانی اور ایک ہی کہانی جب کہ ہمارے بے حس حکمران اپنی عید مناتے رہے، کراچی کے ٹیکس سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کو کراچی کے لیے مگرمچ کے آنسو بہاتے دیکھا، کراچی کے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں۔