کم آمدنی رکھنے والے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا وزیراعظم کا مشن ہے:ڈاکٹر فردوس
اطلاعات کےبارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیس ہزار مکانات کی تعمیر کے سات منصوبوں کا افتتاح پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر کے خواب کو حقیقیت میں بدلنے کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔ آج (جمعرات) متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مکانات کی تعمیر کے لوگوں کےخواب کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کم آمدنی رکھنے والے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا وزیراعظم کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں پاکستان کے عوام کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس اقدام سے تعمیراتی شعبہ ترقی کرے گا۔