پی ٹی آئی کا کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان، قیادت عمران خان کریں گے

اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے بتایا ہے کہ ریلی کل دوپہر دو بجے زمان پارک سے نکالی جائے گی اور داتا دربار جائے گی۔ شیخ امتیاز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی زمان پارک سے براستہ علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچے گی۔ پی ٹی آئی نے اس ضمن میں ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ہے جس میں 13 مارچ کو ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔