لاہورراوی پرانے پل کے قریب خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا
لاہورراوی پرانے پل کے قریب خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔خاتون نےایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی ۔خاتون نے بتایا کہ ایک لڑکا مسلسل اس کا پیچھا کر رہا ہے اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ملزم نے اپنے فعل پر ندامت کا اظہار کیا ۔ملزم نے آئندہ کسی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی، جس پر خاتون نے اُسے معاف کر دیا۔خواتین 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔