پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے زیر تربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد کو آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔زیر تربیت افسران کو ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی اور ویمن پولیس سٹیشن سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔وفد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن سنٹر کے جدید فیچرز اور آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کی ورکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔زیر تربیت افسران کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی ۔آپریشن کمانڈرشفیق احمد نے وفد کو بتایا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قائم ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کار آمد ثابت ہورہا ہے۔پنجاب بھر میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں۔وفدکے شرکاء نے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ جدید انفراسڑکچر کے باعث لاہور دنیا کے بڑے شہروں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ سیف سٹی رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہے،استفادہ کرینگے۔