پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نون لیگ والے لاشیں گراتے ہیں اور پھر سیاست کرتے ہیںن لیگ نےطے شدہ منصوبے کے تحت فیصل آباد میں فائرنگ کروائی،کہتی ہیں ،
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت جھوٹ بول رہی ہے فیصل آباد میں فائرنگ کا واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، فائرنگ کا منصوبہ فیصل آباد سرکٹ ہاؤس میں بنایا گیا،، نون لیگ والے لاشیں گراتے ہیں اور پھر سیاست کرتے ہیںملزم کی فوٹیج میڈیا پر آنے کے باوجود انھیں گرفتار نہیں کیا جارہا ،شیریں مزاری نے کہا کہ فیصل آباد میں جو قاتلانہ حملہ ہوا وہ غیر جمیوری فاشسٹ رویہ تھا،اور اس میں رانا ثناءاللہ اور مقامی رہ نما ملوث تھےانھوں نے کہا کہ فیصل آباد میں احتجاج سے پہلے مسلم لیگ(ن)نے دھمکیاں دیں، رانا ثنا اللہ جھوٹ بولتے ہیں رانا ثنا اللہ کو جلد از جلد گرفتار کر کہ مقدمہ درج کیاجائے ، اگر رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ دباؤ ڈالتے رہیں گے