آج قصور حلقہ این اے 138 میں2:30 بجے غلہ منڈی کوٹ رادھا کشن پر بڑی مہنگائی مخالف ریلی کا انعقاد کیا جائے گا
( عرفان جمیل ڈوگر) پاکستان تحریک انصاف کے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری، آج پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، آج قصور حلقہ این اے 138 میں2:30 بجے غلہ منڈی کوٹ رادھا کشن پر بڑی مہنگائی مخالف ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، قصور میں ہی 2:30 بجے کھڈیاں ٹول پلازہ سے کچا پکا دیپالپور روڈ تک ایک اور مہنگائی مخالف ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، ملتان کے حلقہ پی پی 211 میں سیداں والا بائی پاس کے قریب دن 3 بجے ایک بڑی مہنگائی مخالف ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، عوام کی بڑی تعداد ریلیوں میں شرکت کر کے مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گی،