وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے افغانستان کے دورہ کا امکان
وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے افغانستان کے دورہ کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ افغانستان ایک روزہ ہوگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وفاقی وزرائ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی افغان وفود کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو افغان کے صدر نے دورہ کی دعوت دی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کی تاریخ طے کردی گئی، حتمی شیڈول کے لئے مزید مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، خطے کی سلامتی پر بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات،باہمی تجارت بڑھانے پر بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر بات کریں گے۔