امریکہ ایک بار پھر اسرائیل کےجرائم پر پردہ پوشی کرنے لگا۔
امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، غزہ میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے لئے تاحال پرامید ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اسرائیل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ادھر وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیئر نے کہا کہ غزہ میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی کے لئے کام کرتے رہیں گے، قطر اور مصر بھی بطور ثالث معاہدے کی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ تیس دنوں میں غزہ میں امداد کی ترسیل کے اقدامات کیے، ہیٹی میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافے پر تشویش ہے، 50 سے زائد ممالک یوکرین کی حمایت کر رہے ہیں۔