محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کی کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات ہیں۔ سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔