نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قابل عمل پلان طلب کرلیا .
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے بورڈ کا 45واں اجلاس , اجلاس میں ترکی او رشام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کیلئے دعامغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی. اجلاس میں انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کو رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے زیر انتظام فنکشنل کرنے کاجائزہ لیا گیا.لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد او رملتان میں پولیس لائنز ڈسپنسریز کو بھی رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے زیر انتظام کرنے کی تجویز پر غور, نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قابل عمل پلان طلب کرلیا . محسن نقوی نے کہا کہ پولیس لائنز میں قائم ڈسپنسریز کو انڈس کے زیر انتظام ہسپتالوں کی طرز پر چلانے کے بارے میں جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے اقدامات کاجائزہ لینے کی ہدایت کی۔انڈس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام 5ہسپتالوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا۔رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین طلعت محمود، بانی چیئرمین میاں احسن، انوار احمد خان، فیصل آفریدی، میاں احمد فضل، عزیز الرحمن،ڈاکٹر تسمان ابن رسا،ڈاکٹر شفیق حیدراور آصف جاوید کی اجلاس میں شرکت ، معروف صنعتکارگوہر اعجاز،صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر جمال ناصر، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئراو ردیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔