لاہور قلندرز نے ایک رنز سے ملتان سلطان کو پی ایس ایل 8 میں شکست دے دی
پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں قلندرز نے سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 176 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی، کپتان محمد رضوان کی 75 رنز کی اننگ بھی سلطانز کو شکست سے نہ بچاسکی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور طاہر بیگ نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری قائم کی۔طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ حسین طلعت 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔