کورونا کا زور ٹوٹنے لگا: 1 ہزار 979 نئے کیسز رپورٹ، مزید 50 افراد جاں بحق
کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز میں نمایاں کمی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی جبکہ ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 320 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 87 ہزار 492، سندھ میں ایک لاکھ 6 ہزار 622، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 747، بلوچستان میں 11 ہزار 192، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 694، اسلام آباد میں 14 ہزار 202 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے۔