ملک میں کورونا سے مزید 51 ہلاکتیں، 5653 نئے کیسز بھی رپورٹ
ملک میں کورونا سے مزید 51 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2647 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 141508 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 969 اور سندھ میں 831 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 661 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 83، اسلام آباد میں 75 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔