لاہور:ٹبی سٹی میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعہ میں زخمی اہلکار ظفردم توڑگیا,جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل
لاہور کے علاقہ ٹبی سٹی میں مخبر افضل کی اطلاع پر سی آئی اے غازی آباد نے اشتہاری ملزم کو پکڑنے کے لیے چھاپہ ماراجہاں پر ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث دو اہلکاروں سمیت مخبر زخمی ہو گئےجنہیں تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اہلکار ظفر کئی گھنٹوں طبی امداد ملنے کے بعد بھی دم توڑ گیا،، پولیس کے مطابق دوسرے اہلکار رضوان کی حالت بھی تشویشناک ہے، ادھر پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسینگ مکمل کر لی ہے جس کے ذریعے کیس میں اہم پیش رفت ہو سکے گی، پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کا موبائل ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہےجس سے حقائق واضح ہوں گےکہ مخبر نے ریٹ سے قبل کس کس سے رابطہ کیا