افغانستان : صوبائی حکومتی دفاتر کے باہر کار بم دھماکہ ، 5افراد ہلاک ، 19 زخمی
افغانستان میں صوبائی حکومتی دفاتر کے باہر کار بم دھماکہ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پکتیا کے علاقے گردیز میں واقع صوبائی فوجی عدالت اور فنانس و ٹیکس دفاتر کے باہر زور دار کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ۔دھماکے کے بعد اردگرد کے رہائشیوں میں سختی خوف و ہراس پھیل گیا ۔زخمی ہونے والوں کی حقیقی تعداد بار ے فوری علم نہیں ہو سکا ۔ حکام نے دھماکے کی ذمہ داری حقانی نیٹ ورک پر عائد کی ہے تاہم گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔