سموگ کے بعد صوبہ پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں،موٹروے بھی بند کردی گئی۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب سموگ کے بعد شیدید دھند کے لپیٹ میں آگیا۔ شدید دھند اور سموگ کے باعث ترجمان موٹروے پولیس نے عوام کو دھند کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز اور احتیاط کرنے کا کہا ہے۔ شدید دھند اور سموگ کے باعث موٹروے حکام نے موٹروے ایم 2، 3 ،4اور 5 کو مختلف مقامات پر بند کردیاہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2،اسلام آباد سے شیخوپورہ تک بند کی گئی ، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند کی گئی،موٹروے ایم 4 کو بھی دھند اور سموگ کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دیا گیا ، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند کی گئی جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند رہی ۔حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئیجبکہ ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ گئے۔