ایرانی وزیر خارجہ کا امریکہ کے ساتھ تعلقات بارے بڑا انکشاف
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان رابطے کے چینل ابھی بھی کھلے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر انتخاب کے ایک ہفتے بعد کیا ۔ وہ ایرانی کابینہ کے اجلاس کے بعد غیررسمی طور پر بات چیت کر رہے تھے۔عباس عراقچی نے کہاکہ ہمارے امریکہ کے ساتھ اختلافات موجود ہیں ۔ یہ اختلافات بعض اوقات بہت بنیادی اور مرکزی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ ممکن ہے کہ وہ طے نہ ہو سکتے ہوں۔ لیکن ہم ان اختلافات کی سطح میں کمی لانے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں، جو ہمیں کرنی چاہیے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا وہ توقع رکھتے ہیں کہ رفائیل گروسی کا دورہ دو طرفہ اتفاق تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا اور مستقبل میں تعاون کے راستے کھلیں گے۔