سندھ ہائی کورٹ سانحہ بلدیہ کیس: تین سو دو کی دفعہ نکالے جانے کے خلاف مقدمہ کی سماعت چودہ مارچ تک ملتوی.
سندھ ہائی کورٹ میں این جی او پائلر کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ وزیر اعظم کی کی ہدایت پر سانحہ بلدیہ کے مقدمے سے تین سو دو کی دفعہ نکال دی گئی ہے. درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ فیکٹری کی زمین بھی متاثرین کو دی جائے یا پھر ری ہیبلیٹیشن سینٹر قائم کیاجائے. اس پر فیکڑی مالکان کے وکیل عامر رضا نقوی نے کہا کہ مقدمہ ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے سپلمینٹری چالان کا جائزہ بھی وہی لے تو بہتر ہوگا جس پر جسٹس مقبول باقر نے ہدایت کی کہ مقامی عدالت قانون کے مطابق جائزہ لے کر اس حوالے سے فیصلہ کرے مقدمہ کی سماعت چودہ مارچ تک ملتوی کردی گئی