پیٹرول کی قیمتیں لوگوں کی توقعات کے مطابق نہیں،شاہ محمود قریشی
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں لوگوں کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں اور ہمیں عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا۔ پیٹرول کی قیمتوں کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 100روپے لیٹر بڑھا کر 18روپے کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ذمہ دار افسر نے رجیم چینج کا اعتراف کیا ہے۔