ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر ،یورو اور پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں کمی
ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر ،یورو اور پاﺅنڈ تینوں کی شرح تبادلہ میں کمی آئی ہے۔ٹوکیو فوریکس میں پیر کو صبح کے کاروابار میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1550 ڈالر رہی جو کہ جمعہ کو 1.1559 ڈالر پر بند ہوئی تھی،برطانوی پاﺅنڈ شرح تبادلہ کمی کے ساتھ 1.3110ڈالر اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ ین کے مقابلے گھٹ کر 112.08 ین رہی جو کہ جمعہ کو 1.3154 ین پر تھی۔