بھارت میں آئندہ جولائی سے ڈرائیونگ لائسنس تبدیل کر دیئے جائیں گے۔
بھارتی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ آئندہ سال جولائی سے مرکز سمیت تمام ریاستوں میں ڈرائیونگ لائسنس اور وکیل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آرسی) کا رنگ ، شکل و صورت اور ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز ایک جیسے ہوںگے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس سے پورے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس اور وکیل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ایک جیسے ہوں کے جن میں اسمارٹ ڈی ایل اور آر سی میں مائیکرو چپ و کیو آر کوڈ نصب ہوگی۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے افسران کے مطابق اس تبدیلی سے اہلکاروں کو ٹریفک نظام بہتر بنانے میں سہولت ہوگی۔این ایف سی کارڈ کے ذریعے ٹریفک پولیس کو ڈرائیور اور گاڑی کے بارے میں مکمل تفصیلات مل جائیں گی۔