موسیقی کے شوقین ننھے اینی میٹڈ کرداروں پر مبنی ہالی وڈ کی تھری ڈی کامیڈی فلم" ٹرولز"کا نیا ٹریلر جاری کر دیا
ہدایت کار مائیک مشیل اور والٹ ڈورہم کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈریم ورکس اینی میشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے گرد گھومتی ہے، اس کردار کے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز اپنی محنت اور منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دل عزیز بن جاتے ہی فلم کے مختلف کرداروں کے لیے جسٹن ٹِمبر لیک ، اینا کینڈرک، گیون اسٹیفنی، جیمز کورڈن ، کنال نیئر اور رون فنچز اپنی آوازوں کا جادو جگا رہے ہیںکامیڈی اور ایڈوانچر سے بھرپور فلم"ٹرولز" رواں سال چار نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔