ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیاکی مضبوط ترین قوتوں کی جانب سے افغانستان میں پندرہ سال سے جنگ مسلط ہے
سلامتی کونسل میں افغانستان پر مباحثے کے دوران اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیاکی مضبوط ترین قوتوں کی جانب سے افغانستان میں پندرہ سال سے جنگ مسلط ہے جبکہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کیلئے مسئلے کا حل مذاکرات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی جنگ اپنی زمین پر نہیں لڑے گا، افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات یقینی بنائے۔ افغانستان کے مخصوص عناصر کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد اور غلط الزامات عائد کیے گئے، جس پر ہمیشہ برداشت سے کام لیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ انہوں نے افغان حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان مخالف جارحانہ بیانات کا سلسلہ بند کرایا جائے کیونکہ یہ خطے کے مفاد میں ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ دونوں ممالک کے اقدار اور عوامی مفاد یکساں ہیں۔