عید کے تیسرے روز پارکوں اور تفریح گاہوں میں شہریوں کا زبردست رش نظر آرہا ہے
عید الاضحی ٰکے پہلے دو روز قربانی میں مصروف رہنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے عید کے تیسرے روز بچوں سمیت ہلہ گلہ اور موج مستی کرنے کیلئے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا ہے۔ خصوصی طور پر بچے خوب موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔ بچوں کیلئے کھانے پینے کے سٹالز کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پارکس میں بچوں نے اپنی اپنی پسند کے جھولے جھولتے نظر آرہے ہیں پارکس اور تفریح گاہوں میں بچوں کی دلچسپی کیلئے غباروں اور کھلونے بیچنے والوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ جھولوں اور پارکس میں آئے بغیر عید کا مزہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے۔ اس لئے والدین سے پارکس آنے کیلئے ضد کرتے ہیں۔ تفریحی مقامات اور پارکس میں سٹالز پر کھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں فروخت ہونے پر کئی جگہوں پر شہری نالاں نظر آتے ہیں۔