اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 97 پوائنٹس کا اضافہ .اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز 40 ہزار 916 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا ۔ جمعہ کو کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔