نوسرباز سے ارطغرل غازی کے معاہدے کا ڈراپ سین ہوگیا
ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان نے کاشف ضمیر سے معاہدہ منسوخ کردیا، انگین التان کا کہنا ہے کہ معاہدے کی رقم ادا نہیں کی گئی، چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی سے معاہدہ منسوخ کردیا۔ ترک اداکار نے کہا کہ کاشف ضمیر نے معاہدے کے تحت دی گئی مدت کے باوجود کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا ہے ، اور اسی وجہ سے ہم نے یکطرفہ طور پر معاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔ انگین التان کا کہنا تھا کہ دستخط کرنے سے پہلے نصف رقم ادا کی جانی تھی، ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی رقم ادا نہ کی گئی، معاہدے کے بارے میں جھوٹ اور غلط معلومات پر دکھ پہنچا۔