کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر کامنصوبہ تیار
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس: سیکرٹری آبپاشی نے سوڑا ڈیم پراجیکٹ کے امور کے بارے میں بریفنگ دی وزیراعلیٰ کی ڈیم کی تعمیر سے متعلقہ دیگر امور کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم کی تعمیر کامنصوبہ تیار اگلے برس کے آغاز میں سوڑا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ سوڑا ڈیم علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ یہ صرف ایک ڈیم نہیں بلکہ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہوگا۔ اس پراجیکٹ سے پورا علاقہ استفادہ کرے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سوڑا ڈیم پراجیکٹ کے امور تیز رفتاری سے طے کرنے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اورسیکرٹری آبپاشی اوران کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف