مہنگائی اہم ایشوہے،پرائس کنٹرول کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس اجلاس میں آٹا،چینی اوردیگر اشیاء صرف کے نرخ اوردستیابی کا جائزہ اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت مہنگائی اہم ایشوہے،پرائس کنٹرول کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ رمضان بازاروں اورعام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کریں۔ کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حالات کی وجہ سے سپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتر ی کی جانب گامزن ہیں۔ عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خوراک،سیکرٹری انڈسٹری، کین کمشنر،ڈی جی انڈسٹری اورمتعلقہ حکام کی شرکت