وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے داتا دربار پارکنگ پلازہ، انڈر پاس اورانفراسٹرکچر کی بحالی کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
( عرفان جمیل ڈوگر )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے داتا دربار پارکنگ پلازہ، انڈر پاس اورانفراسٹرکچر کی بحالی کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا داتا دربار پارکنگ پلازہ، انڈر پاس اورانفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے پر 3ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔چودھری پرویز الٰہی یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔چودھری پرویز الٰہی پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف زائرین بلکہ داتا دربار، بلال گنج، بھاٹی گیٹ، اردو بازار، موری گیٹ، ٹیکسالی گیٹ، تعلیمی ادارے،ہسپتال اور دیگر ملحقہ علاقے کے عوام مستفید ہوں گے۔چودھری پرویز الٰہی پارکنگ پلازہ 2 بیسمنٹ اور 6 منزلہ ہوگا، 500سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت ہوگی۔چودھری پرویز الٰہی انڈرپاس کے ذریعے پارکنگ پلازہ کو داتادرباربیسمنٹ سے منسلک کیاجائے گا۔چودھری پرویز الٰہی ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی میاں اسلم اقبال، پیر سید سعیدالحسن شاہ،، میاں رشید، حاجی شاہد حمید، اسلم ترین، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام موجود تھے