استعفے قبول کرنیکا شکریہ، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے ہمارے پاس آنے ہیں، فواد چودھری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے استعفے قبول کرنے کا شکریہ، 70 استعفے قبول ہونے تک اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی پارٹی کےعہدے ہمارے پاس ہی آنے ہیں۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کیے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے، امید ہے چیف جسٹس اس ضمن میں ہمارے زیر التوا کیس میں فیصلہ دیں گے۔قبل ازیں زمان پارک میں منعقدہ پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی نئی مثالیں قائم کی گئیں جن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔