عامر کیانی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی تصدیق کردی
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عامر محمود کیانی آج شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ عامر محمود کیانی سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ عامر محمود کیانی تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔