امریکی دواساز کمپنی فائرز نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی گولی تیار کرلی.
امریکی دواساز کمپنی فائرز نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی گولی Paxlovid تیار کرلی ہے. کمپنی نے کورونا کے مریضوں کو گولی دینے کےلیے امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو منظوری کی درخواست دے دی ہے۔ کلینکل ٹرائل کے مطابق Paxlovid اسپتال میں داخلے یا موت کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کردیتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق منظوری ملنے کی صورت میں اینٹی وائرل گولی چند ہفتوں میں میڈیکل اسٹورز پر مل سکے گی۔