زینب قتل کیس: قاتل عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی
ننھی زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے قاتل عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 7 سالہ زینب سمیت 12 بچیوں کے قتل میں سزاے موت پانے والے مجرم عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی، تختہ دار پر لٹکنے سے پہلے قاتل نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری آخری التجا میرے گھر والوں کے لیے ہے کہ میرے جانے کے بعد ان کو تنگ نہ کیا جائے۔مجرم عمران نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ جو جرم میں نے کیا اس کی سزا مجھے مل گئی لہذا میرے گھر والوں کو اس کی سزا نہ دی جائے اور میرے گھر والوں کو ان کے ذاتی مکان میں رہنے دیا جائے جب کہ میں گھر والوں سے وصیت کرتا ہوں میری مغفرت کے لیے اللہ تعالی سے دعا کی جائے اور صبر سے کام لیں۔مجرم نے کہا کہ میں اپنے بھائیوں سے خصوصی التجا کرتا ہوں کہ زندگی میں ایسا کوئی کام نہ کرنا جس سے آپ کو میری طرح شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔واضح رہے قصورکی 7 سالہ زینب قتل کیس سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو کوٹ لکھپت جیل میں آج علی الصبح پھانسی دیدی گئی۔