شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگاکر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

وفاقی وزیر برائے خارجہ امور مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے لان میں پلانٹ فار پاکستان شجر کاری کی خصوصی مہم کے تحت پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے مرکزی لان میں پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم ” جو وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کا حصہ ہے جس کے بلین ٹری منصوبے کے تحت ملک میں دس ارب درخت لگائے جائیں گے “ کے تحت پودالگایا جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانا ہے۔اس موقع پرسیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری معظم احمد خان اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے پودا لگانے کے بعد پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاءبھی کرائی۔