کورونا وائرس کا خوف:متحدہ عرب امارات میں داخلہ بند،انٹری ویزے منسوخ
متحدہ عرب امارات میں دا خلہ بند کر دیا ہے جبکہ انٹری ویزے بھی منسوخ کر دئے گئے ۔زرائع کے مطابق حکام نے ا یسے مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے جن کو سترہ مارچ سے یو اے ای میں داخلے کے ویزے دیئے گئے تھے۔ تاہم ایسے افراد جن کے پاس 17مارچ سے پہلے کے یو اے ای میں داخلے کے ویزے موجود ہیں وہ آسکتے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق ایئر پورٹ حکام کا بھی کہنا ہے کہ سترہ مارچ سے بیرون ملک سے آنے والے تمام غیرملکیوں کا ملک میں داخلہ بند اور ویزے منسوخ کردیا گئے ہیں۔