پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسزمیں تشویش ناک حدتک اضافہ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عامرحسین غازی اور چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکا شکارمریضوں کیلئے دستیاب وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری سلوت سعیدنے وزیر صحت کو پنجاب بھرمیں کوروناکا شکارمریضوں کے علاج کیلئے دستیاب وسائل کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت پنجاب کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔لاہورسمیت صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکا شکارمریضوں کے علاج کیلئے وافروسائل دستیاب ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسزمیں تشویش ناک حدتک اضافہ ہورہاہے۔لاہورسمیت پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز،آئیسولیشن وارڈز،ایچ ڈی یوز اور بسترجیسے تمام وسائل موجودہیں۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں عوام کی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن فعال ہے۔ کیمپ جیل لاہورمیں قیدیوں کے کوروناکے تشخیصی ٹیسٹ کئے جائیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالو ں کی کورونامریضوں کے علاج کے حوالہ سے صلاحیت میں بھی اضافہ کیاجاچکاہے۔صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرزکوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔صوبہ بھرمیں 60سال عمرسے زائدافرادکی کوروناویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ کے بعد پابندیاں لگاناضروری تھیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ حالات بہترہونے کے بعد این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرکے استعمال اور باربارہاتھ دھونے سے کوروناوائرس سے یقینی طورپرمحفوظ رہاجاسکتاہے۔پاکستان کے عوام متحدہوکرکوروناوائرس کوشکست دیں گے۔صوبائی وزیرصحت نے عوام سے کوروناسے بچاؤکیلئے حفاظتی تدابیرسختی کے ساتھ اختیارکرنے کی اپیل کی۔