وزیر اعلیٰ پنجاب کا معروف کالم نویس،شاعر و دانشور اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف کالم نویس،شاعر و دانشور اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت، اجمل نیازی مرحوم صاحب طرز کالم نگار تھے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اجمل نیازی کی شعبہ تعلیم اور کالم نویسی میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔