پاکستان کاافغانستان میں مکمل امن واستحکام کی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

پاکستان نے افغانستان میں مکمل امن واستحکام کی بحالی کے لئے اس کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیاہے۔ اس عزم کااظہاروزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صدراشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے منگل کے روزافغانستان میں دہشت گردی کے دو حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ان سے ہمدردی اورتعزیت بھی کی