جنوبی فلپائن میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکر گئی، درجنوں افراد تاحال لاپتہ ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشی نامی سمندری طوفان اور شدید بارشوں نے جنوبی فلپائن میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ سیلابی ریلوں سے اب تک ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ انچاس لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں مڈاناؤجزیرے میں ہوئی ہیں۔ جزیرے پر شدید بارش کے بعد آدھی رات کو اچانک سیلاب آ گیا اور لوگوں کو سنبھلنےکا موقع ہی نہ ملا۔ دوسری جانب لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام بھی جاری ہے جبکہ لاوارث لاشوں کی اجتماعی قبروں میں تدفین کی جارہی ہے۔