شہباز شریف اب ڈرے ہوئے ہیں کیوں کہ عابدباکسرسامنےآگیاہے۔ عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف اب ڈرے ہوئےہیں کیوں کہ عابدباکسرسامنےآگیاہے،عابد باکسر بتائے گا کہ شہبازشریف نےکتنےقتل کرائےتھے، سینیٹ الیکشن کے لئے بولیاں لگ رہی ہیں، کبھی بھی اتناپیسہ نہیں چلا جواس بارسینیٹ الیکشن پرچل رہاہے، نوازشریف کو صفائی پیش کرنے کیلئے بہت وقت دیا گیا، ن لیگ ریاستی اداروں کوایک دوسرےکےخلاف استعمال کررہی ہے، ملک کامستقبل اورعدلیہ کوبچانےکیلئےسڑکوں پرنکلوں گا، ایک منٹ کیلئےبھی ہیلی کاپٹراپنی ذات کیلئےاستعمال نہیں کیا، اس سے قبل کپتان نے پشاور میں ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ترقیاقی کاموں کا افتتاح بھی کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے، ملک میں کرکٹ کاسب سےزیادہ ٹیلنٹ خیبر پختونخوا سےنکلا،، ٹیلنٹ کےلئےگراؤنڈنہیں ہوں گےتوٹیلنٹ کافائدہ نہیں،عمران خان نے کہا کہ پورے پاکستان میں آسٹریلیا کےایک شہرسےبھی کم گراؤنڈزہیں، خیبرپختونخوامیں سب سےزیادہ پیسہ تعلیم پرخرچ کیا۔